پی ٹی آئی کے سینیٹر ایوب آفریدی کی نشست خالی قرار

Shaukat Tarin
کیپشن: Shaukat Tarin
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی نے اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا جسے چیئرمین سینیٹ نے منظور کرلیاہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ نے ایوب آفریدی کی نشست خالی قرار دے کر نوٹیفکیشن جاری کردیا جس سے الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن خالی نشست پر 30 روز میں انتخاب کرانے کا پابند ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ایوب آفریدی کو وزیراعظم کا مشیر برائے اوورسیز لگایا جائے گا۔ جبکہ ان کی نشست پر مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینٹر منتخب کرایا جائے گا
ایوب آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم کو استعفیٰ پیش کیا لیکن مشترکہ اجلاس کے باعث انتظار کا کہا گیا، میری سینیٹ کی نشست وزیراعظم کی امانت تھی، خوشی کے ساتھ واپس کی، اب وزیراعظم کی صوابدید ہے جس کو چاہیں ذمہ داری دیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر