ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کو اہم مشورہ دے دیا

Yasmeen Rashid give advice
کیپشن: Dr Yasmeen and Nawaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت مجید: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا پی کے ایل آئی کا دورہ، لیور ٹرانسپلانٹ کروانے والے بچوں سے ملاقات، میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پی کے ایل آئی کے دورے کے دوران کہا خوشی ہے کہ آج آٹھ بچوں کے لیور ٹرانسپلانٹ ہوچکے ہیں، دورے کے موقع پر اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بہت اچھا علاج کیا، ملک سے گئے تو پلیٹ لیٹس کی صورتحال بہتر تھی، افسوس ہے کہ انکا یقین کیا۔ وہ وعدہ کر کے گئے تھے کہ علاج کے بعد ملک واپس آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے سابقہ حکومتوں کے منصوبے مکمل نہیں کیے، ہم نے مسلم لیگ (ن) کے دور میں شروع کیے جانے والے کسی منصوبے کے فنڈز نہیں روکے۔