ہوائی فائرنگ کرنا مشہور ٹک ٹاکر کو مہنگاپڑگیا

ہوائی فائرنگ کرنا مشہور ٹک ٹاکر کو مہنگاپڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :ہوائی فائرنگ کرنا مشہور ٹک ٹاکر کو مہنگاپڑگیا،مصطفیٰ آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پرائیویٹ ڈالے میں ہوائی فائرنگ کرنے والا مشہور ٹک ٹاکرعلی اکبر عرف علی بابا  کوگرفتار کرلیا گیا۔

مصطفیٰ آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پرائیویٹ ڈالے میں ہوائی فائرنگ کرنے والا مشہور ٹک ٹاکرعلی اکبر عرف علی بابا کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی کینٹ  کے مطابق  ٹک ٹاکر علی اکبر عرف علی بابا لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کر رہا تھا، ہوائی فائرنگ کی اطلاع  پرفوراً ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، ایس پی عیسیٰ سکھیرا کامزید کہنا تھا کہ  ملزم کےقبضےسےپسٹل اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔