سکھ برادری کابالی ووڈ اداکارہ سےایوارڈ واپس لینے کا مطالبہ

kangana ranaut
کیپشن: kangana ranaut
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دہلی سکھ باڈی  کے صدر نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت سے بھارت کا بڑا ایوارڈ  پدم شری واپس لینے کا مطالبہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق دہلی سکھ گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی نے صدر رام ناتھ کووند کو خط لکھ کر ان پر زور دیا کہ اداکارہ کنگنا رناوت کو دیا گیا پدم شری واپس لیا جائے کیونکہ وہ "فرقہ وارانہ منافرت پھیلا رہی ہیں، مذہبی برادری کو نشانہ بنا رہی ہیں، اور کسانوں اور آزادی پسندوں کی توہین کر رہی ہیں"منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ کنگنا رناوت 1984 کے سکھ مخالف فسادات کا حوالہ دیتے ہوئے "جان بوجھ کر سکھوں کو اکساتی" رہیں۔ خط میں لکھا گیا کہ وہ اس اعزاز کی مستحق نہیں ۔

 سرسا نے کہا کہ وہ سستی تشہیر کے لیے ہندوتوا کا کارڈ کھیل رہی ہے۔۔ وہ ڈپٹی کمشنر آف پولیس سے ملاقات کریں گے تاکہ اس کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جا سکے۔

 واضح رہے کہ سکھ باڈی نے ہفتے  کوان  کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر بغاوت اور توہین آمیز تبصرہ کرنے کے الزام میں پولیس میں شکایت درج کرائی۔ بھارت کی سکھ کمیونٹی نے اداکارہ کنگنا رناوت کو جیل یا پھر دماغی امراض کے ہسپتال بھجوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سکھ کمیونٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کنگنا رناوت نے جان بوجھ کر کسانوں کے احتجاج کو ”خالصتانی تحریک“ کے طور پر پیش کیا اور  سکھ برادری کے خلاف توہین آمیز اور تضحیک آمیز زبان استعمال کی۔