ایف بی آر کی کارروائی، محکمہ مواصلات و تعمیرات کے اکاؤنٹس منجمد

ایف بی آر کی کارروائی، محکمہ مواصلات و تعمیرات کے اکاؤنٹس منجمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: ایف بی آر نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ایکسیئنز کے اکاؤنٹس منجمد کرکے تیس لاکھ روپے کی ریکوری کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے محکمہ مواصلات وتعمیرات کے ایکسیئنز کے اکاؤنٹس منجمد کرکے 30 لاکھ روپے کی ریکوری کرلی ہے۔ ایف بی آر نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تمام ایکسیئنز سے ریکارڈ حاصل کر کے سال دوہزار سترہ، اٹھارہ کا انکم ٹیکس آڈٹ شروع کررکھا تھا۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ایکسیئن ون اور ٹو کے اکاؤنٹس سے آڈٹ کے بعد ٹیکس عائد کر کے ریکوری کی گئی ہے۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اینڈ ڈبلیو کے باقی ایکسیئنز کا بھی سال 2017 ، 2018 کا انکم ٹیکس آڈٹ جاری ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer