وقاص احمد: ہیلے کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس میں زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے کے واقعے کا مقدمہ پرانی انارکلی پولیس نے درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ ہیلے کالج کے سکیورٹی انچارج جاوید اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں پروجیکٹ منیجر نصیر احمد، لینٹر بھرائی انچارج شاہد حسین اور شٹرنگ انچارج محمد صفدر کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام اے اے رحمن بلڈرز کے ٹھیکیدار عابد حسین کی نگرانی میں جاری تھا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل لینٹر کی بھرائی کے دوران شٹرنگ گرنے سے 18 مزدور زخمی ہو گئے تھے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔