ویب ڈیسک: پاکستانی عازمینِ حج کی حجاز مقدس آمد کا سلسلہ جاری, اب تک 244 حج پروازوں کے ذریعے 55 ہزار 642 پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
آج مزید 19 پروازوں کے ذریعے 4 ہزار 558 عازمینِ حج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج پروازوں کا سلسلہ 31 مئی تک جاری رہے گا، منیٰ اور عرفات میں خیموں اور دیگر سہولیات کی تیاری اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین کی اعلیٰ معیار کے کھانوں سے تواضع جاری ہے۔مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کے قریب واقع مرکزیہ میں تمام عازمین کو سو فیصد رہائش فراہم کر دی گئی ہے۔
مکہ مکرمہ میں سرکاری عازمین کو عزیزیہ، بطحا قریش اور نسیم کے علاقوں میں رہائش دی گئی ہے۔