ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے قبل حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے قبل حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
کیپشن: PTI Long March
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنماؤں کی سخت مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کی زیرصدارت اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں خلاف قانون کام کرنے والے رہنماؤں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت دی گئی۔اجلاس میں پی ٹی آئی کو این او سی دینے کے معاملے پر بھی مشاورت ہوئی، فی الحال حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو این او سی دینے کے معاملے پر سیکریٹری داخلہ نے ضلعی انتظامیہ کو فی الحال انتظار کرنے کا کہہ دیا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر