(حسن خالد)معاشرے میں عدم برداشت کا رویہ بڑی تیزی سے پنپ رہا ہے،معمولی واقعات پر کسی کی جان لینے سے بھی گریز نہیں کیاجاتا۔ایسا ہی واقعہ ہربنس پورہ میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم امجد مغل نے چھریوں کے وار سے 25 سالہ بیوی لبنیٰ اور اسکی والدہ مریم کو قتل کردیا جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرجائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔ابتداتی تفتیش کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے۔