ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کے نام سے فراڈ کرنے والا شخص پکڑا گیا

وزیراعظم شہباز شریف کے نام سے فراڈ کرنے والا شخص پکڑا گیا
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز  شریف کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ بنانے والے رمیز  راجہ لائیو نامی ٹوئٹر صارف کو  ٹریس کر کے گرفتار  کر لیا گیا۔

شہباز  شریف کے فوکل پرسن ابوبکر نے انکشاف کیا کہ شہباز شریف کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنانے والے صارف کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔اس حوالے سے ابوبکر کی جانب سے بھی ایک ٹوئٹ سامنے آئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ’ اختلاف قبول ہے لیکن غلط معلومات نہیں‘۔

 ابوبکر نے اپنی ٹوئٹ میں صارف کے اکاؤنٹ اور شہباز شریف کے نام سے بنائے جانے والے اکاؤنٹ کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ جعلی اکاؤنٹ بنانے والے صارف (رمیز راجا لائیو ) کو عوام کو گمراہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے   اور اس  کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ شہباز شریف کے نام سے بنائے جانے والے جعلی اکاؤنٹ پر 30 ہزار سے زائد فالوورز موجود تھے جس سے غلط معلومات پھیلائی جا رہی تھیں تاہم اب اس اکاؤنٹ تک رسائی ممکن نہیں ہے کیونکہ اس اکاؤنٹ کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر