ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الفطر کا تیسرا روز: خوشیوں اور میل جول کا سلسلہ جاری

عید الفطر کا تیسرا روز: خوشیوں اور میل جول کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحہ بتول :لاہور میں عید الفطر کا تیسرا روز بھی خوشیوں اور میل جول کا سلسلہ جاری ہے۔

شہر بھر میں گھروں میں دعوتوں اور عید ملن پارٹیوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری رہا اور شہری عزیز و اقارب، دوست احباب کو مدعو کر کے خوشیاں دوبالا کر رہے ہیں۔

گھروں میں روایتی پکوانوں سے مہمانوں کی تواضع کی جا رہی ہے، جبکہ بچوں کا جوش و خروش بھی دیکھنے کے قابل ہے۔ عید کی خوشیوں کا اصل پیغام محبت، بھائی چارہ اور خوشیاں بانٹنا بتایا گیا۔

خواتین کا کہناتھا  کہ گھروں کا دعوتوں کا سلسلہ عید کے تیسرے روز بھی جاری ہے اور اس موقع پر خاندانوں میں خوشی اور محبت کا سماں رہا۔