احمد منصور: بلوچستان میں بھی دیگر صوبوں کی طرح یوم پاکستان جوش و خروش سےمنایا گیا۔
یوم پاکستان کے موقع پر صوبے بھر میں مجموعی طور پر یوم پاکستا کی 626 تقریبات کا انعقاد ہوا، اس موقع پر مختلف کھیلوں کے 126 مقابلے ہوئے، ساتھ ہی پرچم کشائی کی 27 تقریبات منعقد ہوئی۔ اس کے علاوہ 30 ریلیاں اور واکس، 141 سیمینارز، 31 تقاریر مقابلے منعقد ہوئے، جہاں شہریوں، سول سوسائٹی، سیاسی و سماجی شخصیات، سیکیورٹی فورسز اور شہداء کے خاندانوں کی بھرپور شرکت کی ۔ اس کے علاوہ 22 مقامات پر قرآن خوانی، 4 مقامات پر بزمِ سخن کی نشستیں ہوئیں، 54 قومی رہنماؤں کے پیغامات جاری کیے گئے، 192 سوشل میڈیا مہمات چلائی گئیں۔
شہر بھر میں پوسٹرز، بینرز، پینافلیکس اور پاکستانی پرچم لہرائے گئے۔ عوام نے پاکستان کے حق میں نعرے لگا کر مادرِ وطن سے یکجہتی کا اظہار کی۔ بلوچستان سپورٹس فیسٹیول میں 25 کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے،فیسٹیول کی اختتامی تقریب آج رات ایوب سٹیڈیم کوئٹہ میں منعقد ہوئی ۔