سٹی 42: راولپنڈی میں پیکا ایکٹ 2016کے تحت دوسرا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ ٹریفک وارڈن عمران سکندر کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا
مقدمہ پیکا ایکٹ 2016کی دفعہ 21 کی سب سکشن ون ڈی کے تحت درج کیا گیا ،متن مقدمہ کے مطابق ملزم نے رانگ پارکنگ پر کھڑی گاڑی کر اٹھانے کی ویڈیو بنائی،سوشل میڈیا پر وائرل کی،گاڑی کا قانون کے مطابق رانگ پارکنگ پر چالان ٹکٹ بھی جاری کی گئی،گاڑی دکان کے باہر کھڑی تھی،دکان مالک نے ویڈیو بنائی،دکان مالک نے ٹریفک پولیس کے خلاف عوام میں نفرت،اشتعال انگیزی پیدا کرنے کے لئے وائرل کی،ملزم کا اقدام پیکا ایکٹ 2016کے تحت قابل تعزیز جرم ہے،