ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوائی فائرنگ سولر سسٹم کیلئےخطرےکی علامت بننےلگی

 ہوائی فائرنگ سولر سسٹم کیلئےخطرےکی علامت بننےلگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سولر سسٹم کیلئےخطرےکی علامت بننےلگی، ہوائی فائرنگ کی وجہ سے سولر پینلز ٹوٹنے کے واقعات رونما ہونے لگے۔
صارفین نے اربوں کی لاگت سے گھریلو، کمرشل و صنعت میں سولر لگوا رکھے ہیں، صنعتی علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے سولر پینلز ٹوٹنے کے واقعات رپورٹ ہونے لگے۔
سولر پینلز ٹوٹنے کی وجہ سے صارفین کو لاکھوں روپے کا نقصان ہونے لگا، شہر میں ہزاروں صارفین نے گھروں کی چھتوں پر سولر سسٹم نصب کر رکھے ہیں، ہوائی فائرنگ سے سولر پینلز متاثر ہونے سے صارفین پریشان ہونے لگے۔