پنجاب اسمبلی میں یوم پاکستان کی مناسبت سے قرارداد جمع

 پنجاب اسمبلی میں یوم پاکستان کی مناسبت سے قرارداد جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب اسمبلی میں یوم پاکستان کی مناسبت سے قرارداد جمع کرادی گئی۔ 

یوم پاکستان کے موقع پرقراردادمسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد کے متن میں کہاگیا کہ یہ ایوان اس عزم کااعادہ کرتا ہےکہ قیام پاکستان کےمقاصد کی روشنی میں طےاصولوں کےمطابق ملک چلائیں گے،دو قومی نظریے پرحقیقی معنوں میں عملدرآمد کیا جائے گا۔

قرارداد کےمتن میں کہاگیا کہ نوجوان نسل میں دو قومی نظریےکا شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے،آج کادن ہمیں یاددلا رہا ہےکہ ہمیں اجتماعی طور پرپاکستان میں ان تصورات اورروایات کو فروغ دینا ہوگا، جو اہل پاکستان کو دنیا میں آزاد و خودمختار قوم کے طور پر ابھاریں۔قیام پاکستان کےاصل اغراض ومقاصد کے حصول کےلئے اپنےاہداف مقررکرنے ہوں گے، آپس کےتمام اختلافات کو پس پشت ڈال کرسب کو ملکی ترقی و خوشحالی کےلئے ایک ہونا ہے۔