وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا یوم پاکستان پر اہم پیغام

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا یوم پاکستان پر اہم پیغام
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یوم پاکستان تحریک آزادی کا روشن باب ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے یوم پاکستان پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940 کو آزاد وطن کے خواب کو عملی تعبیر دینے کی بنیاد رکھی گئی، آج ہم آزاد ہیں لیکن یہ آزادی بہت سی قربانیوں، کاوشوں اور محنتوں کا ثمر ہے۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ بحیثیت قوم قائداعظمؒ اور ان کی زیر قیادت قرارداد پاکستان منظور کرنیوالے مسلم لیگ کے اکابرین کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، منٹو پارک کے تاریخی جلسے میں منظور کی جانے والی قرارداد پاکستان کے قیام کی بنیاد بنی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ 23 مارچ کا دن جذبوں کی تعمیراور خوابوں کی تعبیر کا دن ہے، حصول آزادی کا سفر کبھی آسان نہیں ہوتا، پاکستان کی منزل پانے کیلئے آگ اور خون کے دریاؤں سے گزرنا پڑا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer