یوم پاکستان کے حوالے سے علامہ اقبال میڈیکل کالج میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی اور جناح ہسپتال میں مریضوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر راشد ضیاء اور ایم ایس ڈاکٹر سہیل ثقلین نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مچاطق تئیس مارچ کے حوالے سے علامہ اقبال میڈیکل کالج میں پرچم کشائی کی گئی۔ اور جناح ہسپتال میں داخل مریض بچوں اور سٹاف میں پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد ضیاء، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر سہیل ثقلین نے تحائف تقسیم کئیے۔
یہ بھی پڑھیں:جوڈیشل مارشل لاءکا آئین میں کوئی تصور نہیں: چیف جسٹس پاکستان
تقریب میں اے ایم ایس ڈاکٹر یحی، ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر معین، ڈاکٹر زاہد، کرنل ریٹائرڈ محمد افتخارسمیت فیکلٹی ممبران اور سٹاف نرسز نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر راشد ضیاء کا کہنا تھا کہ تئیس مارچ یوم تجدید عہد کا دن ہیں۔ ہم سب کو متحد ہوکر پاکستان کی بہتری کیلؕے کام کرنا چاہئیے۔