ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈیا رائٹرز کلب کے وفد کا ہلال احمر پاکستان کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ; صحافیوں کو اعزازات دیے گئے

میڈیا رائٹرز کلب کے وفد کا ہلال احمر پاکستان کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ; صحافیوں کو اعزازات دیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: میڈیا رائٹرز کلب کے  وفد  نے  ہلال احمر پاکستان کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ۔ میاں محمد حنیف  نے کہا ہلال احمر کا ہر منصوبہ بصیرت  اورخدمت خلق کے جذبے کا عکاس ہے ۔
پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے وفد  نے  ہلالِ احمر پاکستان کے صوبائی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا  اورہلال احمر کی خدمات کو سراہا گیا ۔ پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے وفد کو قائم مقام سیکرٹری ہلالِ احمر راؤ ذکاء الرحمان نے تنظیم میں جاری انسانی فلاحی سرگرمیوں، انفراسٹرکچر میں توسیع اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ بارے آگاہی دی۔ وفد میں عقیل انجم اعوان ،  سید بدر سعید ،  محمد شعیب مرزا، فضل حسین اعوان ، شہزاد چوہدری،  نبیلہ اکبر اور عاصم لطیف  سمیت دیگر موجود تھے۔ پاکستان ہلالِ احمر پنجاب کے چیئرمین میاں محمد حنیف کا کہنا تھا کہ ہلالِ احمر پنجاب کا ہر منصوبہ بصیرت اور خدمتِ خلق کے جذبے کا عکاس ہے۔ سینئر صحافی  عقیل انجم اعوان  نے کہا ہلال احمر    معاشرے  میں زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ ممبر گورننگ باڈی  لاہور پریس کلب سید بدر سعید نے کہا ہلال احمر   انسانیت کی اعلیٰ معراج  پر  قائم  خوبصورت ادارہ ہے  ۔ 

پاکستان ہلال احمر پنجاب نے صحافیوں کو  ایوارڈز سے بھی نوازا ۔