سٹی42: صوئے آصل کے علاقے میں واقع عبداللہ شادی ہال میں کام کرنے والی خاتون ویٹر پر مبینہ طور پر ملزم اللہ وسایا کی جانب سے بہیمانہ تشدد کیا گیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق خاتون ویٹر شادی ہال میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہی تھی کہ ملزم سے تلخ کلامی ہو گئی۔خاتون نے مینجر کے دفتر جا کر شکایت درج کرانے کی کوشش کی۔
شکایت کے دوران ملزم پہلے سے دفتر میں موجود تھا جس نے خاتون کو بالوں سے پکڑ کر کھینچا اور تھپڑوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
واقعے کے بعدچوکی صوئے آصل پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم اللہ وسایا کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
کیس کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ اور دیگر شواہد کی روشنی میں کارروائی کی جائے گی۔