عابد چودھری: ننکانہ سے لاہور آئی ایک نوجوان لڑکی کو پولیس میں نوکری کا جھانسہ دے کر پانچ لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔
مقدمے کے مطابق ملزمان پولیس اہلکار اسد اور لیڈی اہلکار سمیرا نے متاثرہ لڑکی کو نوکری کا جھانسا دیا۔لڑکی قذافی اسٹیڈیم میں گیمز میں شرکت کے لیے لاہور آئی تھی۔
ملزمان نے جعلی یونیفارم اور کارڈ دے کر لڑکی سے ایک ماہ تک سکیورٹی ڈیوٹی بھی کروائی۔متاثرہ لڑکی سے پانچ لاکھ روپے وصول کیے گئے تاہم نوکری نہ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔