ویب ڈیسک: نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف دس سے پندرہ دن کیلئے دبئی جائیں گے۔
حسین نواز نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ نواز شریف ابھی پاکستان نہیں جا رہے۔ نواز شریف دس سے پندرہ دن کیلئے دبئی جائیں گے کیونکہ وہ دبئی میں اپنے خاندان کیساتھ کچھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔
ان کامزید کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ نواز شریف عمرہ بھی ادا کریں، وہ عیدالاضحٰی دبئی میں اپنے خاندان کیساتھ منائیں گے۔