سٹی 42: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا۔
اجلاس میں ای سی سی نے چینی کی برآمدی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی۔ چینی کی برآمدی مدت میں توسیع سندھ کی شوگر ملز کے کوٹے کے لیے دی گئی ۔
سندھ کی شوگر ملز 12 جون سے بقایا 32 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرسکیں گی۔
اجلاس میں پاکستان ریلویز کے ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن کے لیے 2 ارب 50 کروڑ روپے کی منظوری دے دی گئی۔ اس کے علاوہ صوبوں کو اخراجات پورے کرنے کے لیے 250 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کے لیے 3 ارب 62 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں مختلف وزارتوں کو ضمنی گرانٹس منظور کردیے گئے۔