(ویب ڈیسک)سعودی محکمہ شہری دفاع نے حاجیوں کو اپنے کیمپس میں گیس سلنڈر استعمال کرنے سے روک دیا۔
خبرایجنسی کے مطابق سعودی محکمہ شہری دفاع نے حج مقامات پرایل پی جی گیس استعمال پر پابندی عائد کر دی جس کا مقصد کسی ناخوشگوار واقعے کو روکنا ہے۔حرمین شریفین میں قائم تمام سرکاری اداروں کے دفاتر پر بھی پابندی کا اطلاق ہو گا۔
واضح رہے کہ سعودی حکومت نے احتیاطی تدابیر کے تحت حج مقامات پر اونٹوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔ یہ پابندی سعودی وزارت ماحولیات و پانی وزراعت کی جانب سے عائد کی گئی ہے جس پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔