این آئی ایچ نے’’پاک ویک‘‘ویکسین کی دوسری کھیپ تیار کر لی

pak vac vaccine
کیپشن: pak vac vaccine
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان نے قومی ادارہ صحت میں ’پاک ویک‘ ویکسین کی دوسری کھیپ تیار کر لی۔

این آئی ایچ حکام کے مطابق پاکستان کے ماہرین نے پاک ویک ویکسین کی 9 لاکھ خوراکیں تیار کی ہیں  جس میں سے دو لاکھ ڈوز کی کھیپ کوالٹی چیک کیلئے ڈریپ کو بھجوا دی گئی ہے۔ حکام  کا کہنا ہے کہ ڈریپ سے منظوری کے بعد ویکسین شہریوں کو لگائی جائے گئی۔

این آئی ایچ  حکام کے مطابق آئندہ ماہ سے یومیہ ایک لاکھ ویکسین کی خوراکیں تیار کی جائیں گی  جبکہ ماہانہ 30 لاکھ ویکسین کی ڈوز تیار کرنے کا ہدف ہے۔  پاک ویک سنگل ڈوز ویکسین ہے جو چین کی ویکسین کین سائنو سے تیار کی گئی ہے جبکہ این آئی ایچ میں پاکستانی اور چینی ماہرین کے تعاون سے کین سائینو کے خام مال سے ’پاک ویک‘ تیار کی ہے۔