ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرا بیٹا مجھ سے زیادہ میک اپ کرتا ہے!

میرا بیٹا مجھ سے زیادہ میک اپ کرتا ہے!
کیپشن: Ahad Raza Mir uses more beauty products than his mother
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:   اداکار احد رضا میر کی والدہ ثمرہ رضامیر کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا احد میک اپ کی مصنوعات  ان سے زیادہ استعمال کرتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  حال ہی میں سوشل میڈیا پر احد رضا میر  کی اپنی  والدہ ثمرہ رضامیر  کے ہمراہ ایک ویڈیو   وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں  احد رضا میر کی والدہ نے  ایک شو کے دوران  احد سے متعلق بے حد دلچسپ باتیں ان کے مداحوں کو بتائیں۔ انہوں نے  طنزیہ لہجہ اختیار کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ احد بے حد صفائی پسند ہیں، اتنے صفائی پسند کہ جب آپ ان کے کمرے میں جائیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی دھماکا ہوا ہو۔
ثمرہ رضا میر  نے مزید بتایا کہ احد مجھ سے زیادہ میک اپ کی مصنوعات  استعمال کرتا ہے اور  جب میں  احد سے  میک اپ کی مصنوعات لے کر استعمال کرتی ہوں تو مجھے شرم آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احد سے پیسے ادھار لینے کے ساتھ ساتھ میں احد سے میک اپ  مصنوعات  بھی ادھار لے کر استعمال کرتی ہوں۔