ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریسکیو 1122سے متعلق اہم فیصلہ ، کیا؟

Rescue 1122
کیپشن: Rescue 1122
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: ریسکیو ون ون ٹو ٹو کو الگ سے انتظامی محکمہ بنانے کا فیصلہ، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ارسال کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کو الگ سے انتظامی محکمہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال کر دی ہے۔ ڈی جی ریسکیو 1122 کو سیکرٹری کے اختیارات حاصل ہونگے۔ ریسکیو 1122 ریسکیو ایکٹ کے تحت الگ سے انتظامی محکمہ بنے گا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے بجٹ منظوری سے قبل یہ الگ انتظامی محکمہ بنانے کی سفارش کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے ڈی جی ریسکیو 1122 نے محکمہ داخلہ اور محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ماتحت کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ڈی جی ریسکیو ون ون ٹو ٹو کو گورنر پنجاب اور سپیکر پنجاب اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔