رمیز راجہ نے کرکٹ میں بہتری کیلئے 4 نکاتی پلان پیش کردیا

رمیز راجہ نے کرکٹ میں بہتری کیلئے 4 نکاتی پلان پیش کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق اوپننگ بیٹسمین اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے پاکستان کرکٹ میں بہتری  کے لئے 4 نکاتی پلان پیش کردیا۔

ایک انٹرویومیں رمیز راجہ نے کہا کہ کلب اور ڈومیسٹک لیول پر پچزکا معیار بہت ہی خراب ہے، جب تک اچھی پچز نہیں بنیں گی ٹاپ کلاس مقابلے نہیں ہوسکتے، آپ کا جتنا مرضی بڑا مقصد ہو مگر جب تک پچز پر توجہ نہیں ہوگی کچھ بھی حاصل نہیں کرسکتے۔

فرسٹ کلاس کرکٹ اسٹرکچر کے بارے میں انھوں نے کہا کہ پہلے یہ فیصلہ کرلیا جائے کہ آپ کو ریجنل ٹیمیں رکھنا ہیں یا پھر پروفیشنل آرگنائزیشنز  کی جانب واپس لوٹنا ہے، اس کے بعد اپنی پوری توجہ ان ٹیموں پر مرکوز کریں، غیرملکی اسٹارز کو مدعو کریں، سیزن کے آغاز سے قبل ہی تمام مقابلوں کا شیڈول شائع کرانا چاہیے تاکہ شائقین کو پہلے سے ہی آگاہی حاصل ہو۔ اسی طرح کرکٹ ایڈمنسٹریشن کو بہتر اور ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے مناسب اقدامات کیے جائیں۔

دوسری جانب دورہ انگلینڈ سے پہلے قومی کھلاڑیوں کی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق، ٹیسٹ کپتان اظہرعلی اور ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم، عابد علی، امام الحق، محمد حفیظ، فہیم اشرف، محمد عباس، نسیم شاہ اور وہاب ریاض کے ٹیسٹ لاہورمیں ہوئے، ٹیم انتظامیہ میں سپن باؤلنگ کوچ مشتاق احمد، اسسٹنٹ ٹوہیڈ کوچ شاہد اسلم، فیلڈنگ کوچ عبدالحمید، طلحہ بٹ، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسرملک، میڈیا مینیجر رضا راشد اور ڈاکٹر سہیل سلیم نےلاہور میں ٹیسٹ کرائے۔

 اوپنرفخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اوریاسر شاہ کے کوویڈ ٹیسٹ پشاور میں مکمل ہوئے۔ اوپنرشان مسعود، اسد شفیق، فواد عالم، سرفراز احمد، محمد حسنین، کاشف بھٹی اوربیٹنگ کوچ یونس خان کے ٹیسٹ کراچی میں ہوئے،  پانچ کھلاڑیوں حیدرعلی، حارث رؤف، عماد وسیم، شاداب خان اورعثمان شنواری کےٹیسٹ گزشتہ رات راولپنڈی میں کیے گئے، باؤلنگ کوچ وقار یونس اورٹرینرکلف ڈیکن انگلینڈ میں ٹیم کوجوائن کریں گے۔

 

سابق کپتان شعیب ملک کا ٹیسٹ بعد میں ہوگا جبکہ چیئرمین پی سی بی کا کوویڈ ٹیسٹ آئندہ ایک دوروز میں ہوگا۔

Shazia Bashir

Content Writer