سٹی 42 : انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک پیسہ معمولی کمی ہوئی ، انٹر بینک میں ڈالر 277.91 روپے سے کم ہوکر 277.90 روپے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 8 پیسے سستا ہوکر 279.86 روپے پر آگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 60 پیسے مہنگا ہوکر 322.78 روپے، برطانوی پاونڈ 30 پیسے اضافے سے 378.62 روپے، یو اے ای درہم 4 پیسے مہنگاہوکر 76.85 روپے، سعودی ریال 5 پیسے مہنگاہوکر 75.12 روپے پر پہنچ گیا۔