گنگا رام ہسپتال ہاسٹل کے کمرے کی چھت گر گئی،خاتون ڈاکٹرزخمی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سرگنگارام اسپتال سے ملحقہ گرلز ہاسٹل میں قائم کمرے کے کچن کی چھت گرنے کے واقعے میں ایک خاتون ڈاکٹرزخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے گنگارام کی ایمرجنسی میں منتقل کردیا گیا۔

سر گنگارام ہسپتال کے ڈریم لینڈ گرلز ہاسٹل کے متاثرہ کمرے میں مقیم ڈاکٹر مدیحہ نے بتایا کہ وہ اپنی ساتھی ڈاکٹر کے ساتھی کمرے کے کچن میں کھانا بنا رہی تھیں کہ اچانک کمرے کی چھت  کے لینٹر کا  کئی فٹ پڑا حصہ ٹوٹ کر نیچے آگرا،اس دوران وہ کسی طرح بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئیں مگر ان کی ساتھی ڈاکٹر اس واقعے میں زخمی ہوگئیں۔ڈاکٹر مدیحہ کے بقول چھت گرنے کے باعث ان کی ساتھی ڈاکٹر کو سر ،ہاتھ اور پاوں پر چوٹیں آئیں، انہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے گنگارام اسپتال کی ایمرجنسی لے جایاگیا۔