پاسپورٹ کی تجدید کرانے کا آج آخری روز، ایجنٹ مافیا کی چاندی ہوگئی

پاسپورٹ کی تجدید کرانے کا آج آخری روز، ایجنٹ مافیا کی چاندی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے پاسپورٹ کی تجدید کرانے کا آج آخری روز ہے، دفاتر کے سامنے ملازمین کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ایجنٹ مافیا کی چاندی ہو گئی۔

سرکاری ملازمین پاسپورٹس کی تجدید کرانے کے لیے شہر کے تمام ریجنل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن دفاتر پہنچ گئے، پاسپورٹ دفاتر کے اندر اور باہر سائلین کی لمبی قطاریں لگ گئیں، شہریوں نے الزام عائد کیا کہ ایجنٹ مافیا اور سفارشی کلچر کی وجہ سے وہ شدید حبس میں گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔

پاسپورٹ دفاترمیں خواتین ملازمین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، شہریوں نےمطالبہ کیا کہ پاسپورٹس تجدید کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔

ایبٹ روڈ پاسپورٹ دفتر کے سامنے جمع بارش کا پانی شہریوں کے لئے مشکلات کا باعث بن گیا، حکومتی فیصلے کی وجہ سے سائلین تعفن زدہ ماحول میں گھنٹوں انتظار کرنے پرمجبور ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer