ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں موبائل فون کےاستعمال پرمکمل پابندی عائد ، مراسلہ جاری

 ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں موبائل فون کےاستعمال پرمکمل پابندی عائد ، مراسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری: محکمہ صحت کےزیرانتظام ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں موبائل فون کےاستعمال پرمکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ 

محکمہ صحت  کی جانب سے  تمام اضلاع کےسی ای اوزہیلتھ ،ڈسٹرکٹ وتحصیل ہسپتالوں کےسربراہان کومراسلہ جاری کر دیا گیا, جس کے مطابق ڈاکٹرز ، نرسز ، پیرامیڈیکس سمیت تمام سٹاف پرموبائل فون کااستعمال ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ 

جاری کردہ مراسلہ کے مطابق  ایمرجنسی میں ڈیوٹی پرموجودڈاکٹرزو عملہ لینڈلائن فون استعمال کریں گے جبکہ  دوران ڈیوٹی ایمرجنسی میں موبائل فون استعمال پرتادیبی کارروائی ہوگی۔