ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی ماتحت عدالتوں میں نادرا بائیو میٹرک سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

لاہور کی ماتحت عدالتوں میں نادرا بائیو میٹرک سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق:لاہور کی ماتحت عدالتوں میں 20 جنوری سے نادرا بائیو میٹرک سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کیس دائر کرنے کا عمل ایک ہفتے کیلئے روک دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نادرا کی جانب سے عدالتوں میں بائیو میٹرک کاؤنٹرز قائم نہ ہونے کے باعث سسٹم کے نفاذ میں عارضی رکاوٹ پیش آئی ہے۔ دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ میں بائیو میٹرک تصدیق کے ساتھ ڈائری کرنے کا عمل بدستور جاری رہے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ماتحت عدالتوں میں نادرا کاؤنٹرز کے قیام، ان کی تعداد اور مقامات کا فیصلہ جلد کر لیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر لاہور کی ماتحت عدالتوں میں نادرا کے 37 کاؤنٹرز بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق اس نئے بائیو میٹرک سسٹم کا مقصد فرضی گواہوں اور جعلی مدعیان کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے، تاکہ عدالتی نظام کو مزید شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔