خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ میں نے شروع کیا تھا عمران خان تو بےخبر تھا، پرویز خٹک

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انوار الحق: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹریئن کی جانب سے خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں واقع مقام چھوٹا لاہور میں پاور شو کیا گیا۔ 

پرویز خٹک نے چھوٹا لاہور میں ہونے والے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تو ذہنی بیمار ہے ان کو کسی چیز کا پتہ نہیں ہے۔ خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ میں نے شروع کیا تھا عمران خان تو بےخبر تھا۔ ہم 150 ارب ڈالر قرضہ دار ہیں، سالانہ 3 ارب ڈالر بنتے ہیں۔ عمران خان صرف امیر لوگوں کےساتھ تعلق بناتا ہے اور ان سے پیسے کھانے کے بعد چھوڑ دیتا ہے۔ عمران خان ایک مغرور اور لاپرواہ انسان ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور مرکز  میں بھی حکومت میں نے بنائی تھی عمران خان تو کچھ نہیں سمجھتا۔ خیبرپختونخوا پولیس، سرکاری سکولز اور پٹواریوں کےلئے اصلاحات میں نے کئے تھے۔ 8 فروری کو میں وزیراعلیٰ اور حکومت پی ٹی آئی (پی) کی ہوگی۔