الیکشن 2024؛ شہر کے انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

 الیکشن 2024؛ شہر کے انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: الیکشن 2024 کےلئے سکیورٹی انتظامات کا معاملہ ، شہر کے تمام انتہائی حساس اور حساس پولنگ سٹیشنز پر پاک فوج کو تعینات کیا جائے گا۔ 

شہر کے انتہائی حساس اور حساس پولنگ سٹیشنز پر پاک فوج کے ساتھ پنجاب رینجرز کے جوان بھی تعینات ہوں گے۔ لاہور پولیس کی درخواست پر پاک فوج کے 4500 اور پنجاب رینجرز کے 4000 جوان اور افسران تعینات ہوں گے۔ پولیس افسران اور اہلکار تیسرے درجاتی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گئے۔ 

واضح رہے کہ لاہور میں ترتالیس سو سے زائد پولنگ سٹیشنز میں سے اٹھتیس سو پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس اور حساس قرار دیئے گئے ہیں۔