سٹی42: سوات میں تحریک انصاف نے اپنی پارٹی سے تعلق رکھنے والے تین آزاد امیدواروں کو الیکشن سے دستبردار ہونے کی ہدایت کر دی اور دستبردار نہ ہونے کی صورت میں ان کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کی دھمکی دے دی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے تین آزاد امیدواروں کو ایک اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کئے گئے ہیں جن میں انہیں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے سے باز آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اظہار وجوہ کے ان نوٹسز مین دھمکی دی گئی ہے کہ اگر یہ امیدوار انتخابات میں امیدوار کی حیثیت سے دستبردار نہ ہوئے تو ان کی رکنیت ختم کردی جائے گی۔
شوکاز کے یہ نوٹس پی ٹی آئی سوات کے ضلعی صدر سلیم الرحمن نے جاری کئے ہیں۔
یہ امیدوار پی ٹی آئی کے نامزد کئے ہوئے آزاد امیدواروں کے مخالف الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ان پی ٹی آئی کے ضلعی صدر نے ان آزاد امیدواروں کو الیکشن سے دستبردار ہونے کے لئے تین دن کی مہلت دی ہے جس کے بعد وہ ان کی بنیادی رکنیت ختم کر دیں گے۔
جن آزاد امیدواروں کو اظہار وجوہ کے نوٹس بھیجے گئے ہیں ان میں پی کے 6 میں تحریک انصاف کے یوتھ ونگ کے صدر سعد خان اور تحریک انصاف کے رہنما محمد زاہد خان جبکہ پی کے 7 میں ارشد حسین کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔