سونا پھر مہنگا،قیمت میں حیران کن اضافہ

Gold price,City42
کیپشن: Gold price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ،ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے سونا بھی مہنگا  ہو گیا۔

صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے سونا مہنگا ہوگیا ،ایک تولہ سونا 950 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 88 ہزار 150 روپے کا ہوگیا ۔دس گرام سونا 814 روپے اضافے سے 1 لاکھ 61 ہزار 308 روپے کا ہوگیا ۔
ایک تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے اضافے سے 2100 روپے پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کمی سے 1924 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔