اداکار شان کھیلوں کے سفیر بن گئے

اداکار شان کھیلوں کے سفیر بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: فلم اسٹار شان کو اسپورٹس بورڈ پنجاب نے کھیلوں کا سفیر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

اداکار شان نے اسپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران سے ملاقات کی۔اس ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شان نے کہا کہ وہ کھیلوں کی ترقی کے لیے ہر طرح سے حاضر ہیں۔انھوں نے کہا کہ قومی کھیل سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، امید ہے اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔انھوں نے بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اُن کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer