ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:داتا دربار پر کون خوش قسمت افراد اعتکاف بیٹھیں گے؟اہم خبر

لاہور:داتا دربار پر کون خوش قسمت افراد اعتکاف بیٹھیں گے؟اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:لاہور زیرانتظام داتا دربار میں اعتکاف کے لیے اب تک 1500 درخواستیں جمع ہو چکی ہیں۔

اوقاف انتظامیہ کے مطابق موصول ہونے والی درخواستوں میں سے 1350 کو سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے سپیشل برانچ کو بھجوا دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صرف سپیشل برانچ سے کلیئرنس حاصل کرنے والے شہریوں کو آخری عشرے میں اعتکاف بیٹھنے کی اجازت دی جائے گی۔ اعتکاف کے خواہشمند افراد سے 15 سے 29 شعبان تک درخواستیں وصول کی گئیں۔

انتظامیہ کی جانب سے قومی شناختی کارڈ، میڈیکل سرٹیفکیٹ اور متعلقہ تھانے کی تصدیق لازمی قرار دی گئی تھی جبکہ درخواست کے ساتھ پاسپورٹ سائز تصاویر جمع کروانا بھی ضروری تھا۔

سپیشل برانچ سے کلیئر ہونے والی درخواستوں کی حتمی فہرست دربار کے احاطے میں آویزاں کی جائے گی۔ اعتکاف بیٹھنے والوں کے لیے مخیر حضرات کے تعاون سے سحری اور افطاری کا خصوصی اہتمام بھی کیا جائے گا۔