سٹی 42: لاہور میں مختلف واقعات کے دوران خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔
داتا دربار کے علاقہ شیش محل روڈ پر لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 45 سالہ عمران ذاکر کے نام سے ہوئی، جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ۔ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقہ پنڈی سٹاپ کے قریب گرین بیلٹ سے ایک نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا ۔ متوفی کی عمر 35 سال کے قریب ہے، جو نشے کا عادی تھا ۔ ہئیر کے علاقہ میں دوران علاج 65 سالہ خاتون روبینہ اکرم جاں بحق ہو گئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ ساہیوال کی رہائشی تھی، جو لاہور میں اکیلی مقیم تھی ۔ متوفیہ بیمار ہونے پر ایوی سینا ہسپتال منتقل ہوئی، جہاں وہ علاج معالجے کے دوران دم توڑ گئی ۔ تاہم پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد میت ورثاء کے سپرد کر دی ہے ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App