کسانوں کا احتجاج،متعدد ہندوستانی اضلاع میں موبائل و انٹرنیٹ بند

کسانوں کا احتجاج،متعدد ہندوستانی اضلاع میں موبائل و انٹرنیٹ بند
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)مودی سرکار نے کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے بھارت کے متعدد اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند کردی۔

 رپورٹ کے مطابق ہریانہ حکومت نے کسانوں کے دہلی چلو مارچ کے پیش نظر سات اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس سروس پر پابندی کو بڑھا دیا ہے اور ضلع امبالہ، کروک شیترا، کیتھل، جند، حصار، فتح آباد اور سرسا میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے،ایڈیشنل چیف سکریٹری ہریانہ  کے مطابق ریاست میں امن و امان کی صورتحال بہت کشیدہ ہے جس کی وجہ سے سروس پر پابندی رہے گی۔

 دوسری جانب کسان لیڈر کہتے ہیں مودی سرکار نے احتجاج کے خوف سے یہ قدم اٹھایا ہے،بھارتی حکومت نے اس سے قبل بھی موبائل انٹرنیٹ کی معطلی میں 13 سے 19 فروری تک توسیع کی تھی۔