فیکٹری ایریا:گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

فیکٹری ایریا:گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)فیکٹری ایریا کے علاقے میو کالونی میں گھریلو ناچاقی پر خاتون کو قتل کر دیا گیا۔
معمولی تکرار اتنی بڑھ گئی کہ شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کی جان لے لی۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 25 سالہ نائلہ کا شوہرقربان،دیور فرحان اور سسر اقبال سے جھگڑا ہوا،ملزم قربان نے طیش میں آکر بیوی نائلہ کو گولی مار دی جو اس کے چہرے پر لگی، نائلہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

پولیس نے قاتل شوہر ملزم قربان کو گرفتار کر کے خاتون کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی۔