ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل : لاہور میں میچز کے لیےسیکیورٹی پلان مرتب

پی ایس ایل : لاہور میں میچز کے لیےسیکیورٹی پلان مرتب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہورپولیس نے پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل) کے لیے سکیورٹی پلان مرتب کرلیا۔

 5 ہزار سے زائد اہلکار پی ایس ایل کے موقع پر سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے، ان میں 11 ایس پیز،34 ڈی ایس پیز اور 94 انسپکٹرز بھی شامل ہوں گے۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اورشائقین کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ایلیٹ فورس کی 43،ڈولفن کی 107 اور پی آریو کی 58 ٹیمیں پیٹرولنگ کریں گی جبکہ ائیرپورٹ اور اسٹیڈیم کے گردونواح  سمیت مختلف مقامات پر ناکے لگائے جائیں گے ۔

اس کے علاوہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں سے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔

Ansa Awais

Content Writer