نئی وبا ، قحط ، خلائی مخلوق کا حملہ ، بابا ونگا کی 2022 کے لئے پیش گوئیاں 

baba vanga, blind Bulgarian mystic
کیپشن: baba vanga
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: " سفید راکھ چھا جائے گی اور کناروں پر پانی چھلک جائے گا۔" یہ پیشن گوئی بلغاریہ کی معروف زمانہ نجومی خاتون بابا ونگا نے گذشتہ روز یعنی 22 فروری 2022 کے لئے کی تھی ۔ جو درست نہیں نکلی لیکن کیا 2022 کے لئے ان کی دوسری پیشن گوئیاں بھی غلط ثابت ہوں گی ?

 بابا وانگا، جسے بلقان کا نوسٹراڈیمس بھی کہا جاتا ہے  اپنی خوفناک پیشین گوئی سے پوری دنیا کو خوفزدہ کر  رکھا ہے۔ 2022 کے لیے اس کی پیشین گوئیوں میں ایک نئی وبا پھیلنے اور خلائی مخلوق کا حملہ  کی بھی پیشن گوئی کررکھی ہے۔

بابا وانگا جن کا پورانام وانگلیا گیسٹرووا ہے 12 سال کی عمر سے ہی اپنی بینائی سے مکمل طور پر محروم ہو چکی تھیں۔  انہوں نے  2022 کے لیے خوفناک پیشین گوئیاں  کررکھی ہیں ۔ ان کے مطابق اس سال ہم پانی کے بحران کے ساتھ ساتھ زمین پر خلائی مخلوق کے حملے جیسی قدرتی آفات بھی دیکھیں گے۔  بابا ونگا نے اپنی زندگی کے دوران دعویٰ کیا کہ خدا نے ان کے نابینا ہونے کے بعد انہیں ایک قیمتی تحفہ دیا تھا، اور اس طرح وہ مستقبل کی پیشین گوئی کرنے کے قابل تھیں۔ بابا وانگا کی پچاسی فیصد پیشین گوئیاں سچ بتائی جاتی ہیں۔ سانحہ چرنوبل، شہزادی ڈیانا کی موت اور سوویت یونین کا انہدام جیسے کئی واقعات بھی بابا وینگا کی سچی پیشین گوئیوں میں شامل ہیں۔

ان کی پیشین گوئی کے مطابق 2022 میں سائنس دان مغربی روس بالخصوص سائبیریا کے علاقے میں گلیشیئرز میں ایک مہلک وائرس دریافت کریں گے جو کہ پھنس کر جم جائے گا لیکن گلوبل وارمنگ کے باعث یہ زمین پر پھیل جائے گا جس سے انسانیت کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا 2022 میں قدرتی آفات اور شدید موسم کی زد میں آئے گی جس کے باعث بعض مقامات پر طوفان، آگ، سیلاب اور زلزلوں کی وجہ سے انسانی زندگی ناممکن ہو جائے گی۔ ریاست ہائے متحدہ امریکا کو بھی خوفناک برف کے طوفان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 ان کی  پیشن گوئی کی کہ اسکینڈے نیوین ممالک کو درجہ حرارت میں تیزی سے اضافے کا سامنا کرنا پڑے گا اور یورپی براعظم اس سال سیلاب سے شدید متاثر ہوں گے، انہوں نے مزید کہا کہ 2022 میں آسٹریلیا میں آگ کی لہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے 2022 میں عالمی ٹڈی دل کے پھیلنے کی پیشن گوئی بھی کررکھی ہے جس کے باعث انسانیت کو غربت اور بھوک کا سامنا کرنا پڑے گا اور زمین خشک سالی کا شکار ہو جائے گی۔

بابا وانگا کی بہت سی پیشین گوئیاں غلط بھی ثابت ہوچکی ہے جیسا کہ 2021 کے لیے ان کی کچھ پیشین گوئیاں، جیسا کہ زمین سے مختلف سیاروں پر زندگی، یورپی معیشت کا زوال اور کینسر کے علاج کی دریافت، درست نہیں ہوئیں۔