لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری

Lahore Weather
کیپشن: Lahore Weather
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) لاہور میں آلودگی کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ،شہرکا ایئر کوالٹی انڈیکس کم ہو گیا، لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح 137 ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کےمطابق ایئرکوالٹی انڈیکس پر آلودگی کی شرح ٹھوکر نیاز بیگ381، کوٹ لکھپت 192، فدا حسین ہاؤس 185، ماڈل ٹاؤن 182، ٹاؤن شپ 171، ڈی ایچ اے فیز ٹو 164، مال روڈ ایچیسن کالج 160، یو ایس قونصلیٹ 156 ریکارڈ کی گئی۔

 موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہر اور گردونواح میں بارش کا کوئی امکان نہیں، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سنٹی گریڈ ہوگا، شہر میں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی،ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer