ڈیفنس فیز 5 میں سکیورٹی گارڈز نےڈاکوؤں کیساتھ ملکر گھر کا صفایا کردیا

 ڈیفنس فیز 5 میں سکیورٹی گارڈز نےڈاکوؤں کیساتھ ملکر گھر کا صفایا کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ڈیفنس فیز فائیو کے گھر میں سکیورٹی گارڈز نے کام دکھا دیا، ڈاکوؤں کے ساتھ مل کر شہری کے گھر کا صفایا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز فائیو کے گھر میں سکیورٹی گارڈز نے ڈاکوؤں کے ساتھ مل کر شہری کے گھر کا صفایا کردیا، پولیس کی نفری پہنچ گئی، اور فرانزک ٹیم شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے۔ اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر محصور کر کے 80 لاکھ مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی اور دو کروڑ سے زائد کے زیورات لوٹ لئے۔

واردات میں ملوث سکیورٹی گارڈ بھی ڈاکوؤں کے ہمرا ہ فرار ہوگیا ہے، پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سوسائٹی کے گارڈز کی ملی بھگت سے ڈکیتی ہوئی ہے، سوسائٹی کے سکیورٹی گارڈ بھی ڈاکوؤں کےساتھ چلے گئے ہیں۔ 

Shazia Bashir

Content Writer