پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کااحدچیمہ کودوران حراست ترقی دینے پرہنگامہ برپا

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کااحدچیمہ کودوران حراست ترقی دینے پرہنگامہ برپا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کااحدچیمہ کودوران حراست ترقی دینے پرہنگامہ برپا،ایوان کے اندر،باہر احتجاج، تحریک انصاف نے بیورو کریسی کو ہڑتال ختم کرنے کی ڈیڈلائن دیدی، ہڑتال ختم نہ کرنے پرسیکرٹریٹ کے گھیراؤ کااعلان کر دیا ہے، حکومتی ارکان نے بھی جوابی نعرے بازی کی۔

تفصیلات کے مطابق احد چیمہ کی دوران حراست ترقی ، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن سراپااحتجاج بن گئی،  اسمبلی کااجلاس شروع ہواہی تھا کہ تحریک انصاف کی ڈاکٹرنوشین حامدپوائنٹ آف آرڈرپربولیں کہ کس قاعدے کےتحت احد چیمہ کو ترقی دی گئی؟ ڈاکٹر مراد راس نےبھی اپنا حصہ ڈالا، بولےکہ ملک پر کرپشن مافیاکی حکومت ہے۔

حکومتی اراکین بھی کہاں پیچھے رہنےوالےتھے،کھڑے ہوگئے اپنی نشستوں سےاورلگےنعرے بازی کرنے، سپیکر نے ریمارکس دیئےکہ احد چیمہ ڈی ایم جی آفیسرہیں معاملہ وفاق سےمتعلق ہے۔

بات ایوان کےاندرتک ہی محدود نہ رہی، اپوزیشن اراکین اسمبلی کی کارروائی کابائیکاٹ کرکےباہرآئے اور اسمبلی سیڑھیوں میں احتجاج کرنےلگ گئے،  پی ٹی آئی نےدھمکی دی کہ اگر سول سیکرٹریٹ کےدفاتر آج نہ کھولےگئےتوکل باہراحتجاج کریں گے۔

حکومتی اراکین نےبھی اپوزیشن اراکین کےجواب میں نعرے بازی کی ،  رکن اسمبلی وحیدگل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اراکین کو  شورشرابے کی عادت ہے،  فریقین جب اپنےاپن ےدل کی بھڑاس اچھی طرح نکال چکےتواسمبلی سے چلے گئے۔