سٹی42: سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے پاکستان ائیر لائنز کی کامیابی سے نجکاری ہو جانے کو بزنس مین نئے باب کے کھلنے اور سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلنے کا سبب قرار دیا ہے۔
پی آئی اے کی نجکاری ہو جانے پر اپنے ردعمل میں گوہر اعجاز نےکہا، آج پاکستان کی تاریخ کا سنہرا دن ہے۔ پاکستان کے بزنس مین نے ملک میں سرمایہ کاری کی ہے ۔ عارف حبیب کنسورشیم نے ریکارڈ بولی دی ہے۔
ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا، سرکاری ملکیت کے ادارے اربوں روپے کا خسارہ کر رہے ہیں ۔پی آئی اے کافی عرصے مشکلات کا شکار تھی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی آئی اے کی نجکاری نے نیا باب کھولا ہے۔ اس نجکاری سے سرمایہ کاری کے نئی راہیں کھلیں گی۔