ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک پولیس کی سنی گئی

20,000 welfare fund will be given monthly to all traffic sectors
کیپشن: traffic police lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)ٹریفک پولیس کی پریشانی ختم ہوگئی،سیکٹرز میں تعینات عملے کو اب سرکاری امور کے لئے جیب سے پیسے خرچ نہیں کرنا پڑیں گے،تمام ٹریفک سیکٹرز کو ماہانہ 20ہزار ویلفئیر فنڈ دیا جائے گا ۔

تفصیلات کےمطابق سرکاری امورکے لئےاب جیب سے پیسے نہیں لگانا پڑیں گے،سی ٹی اونےسیکٹرانچارجزاورایڈمن افسران کوفنڈزجاری کردیئے،تمام ٹریفک سیکٹرزکو ماہانہ 20ہزار ویلفئیر فنڈ دیا جائے گا،سی ٹی او منتظر مہدی نے فنڈز استعمال بارے ایس او بھی جاری کر دیئے۔

جاری مراسلہ کے مطابق سیکٹر انچارج تبادلے پررقم تعینات افسر کے حوالے کرے گا،سیکٹر ویلفیئر فنڈ کا مقصد ٹریفک سٹاف کی مشکلات کم کرنا ہے،ویلفئیر فنڈ استعمال کرنے پر ایڈمن افسر ریکارڈ مرتب کرنے کا پابند ہو گا،کوئی افسر سرکاری کام کیلئےجیب سے رقم خرچ نہیں کرے گا،ویلفیئر فنڈز دفتری امور اور ریپرنگ کے استعمال ہوں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer