ضلعی انتظامیہ کی بڑی کارروائی، دکانیں سیل

ضلعی انتظامیہ کی بڑی کارروائی، دکانیں سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران فیلڈ میں متحرک اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھر پور کاروائیاں جاری، ایس او پیز کی خلاف ورزی 37 دکانوں اور ریسٹورنٹس کو سیل کردیاگیا.

 تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی خصوصی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے ایس سی آئی ایل سکول مین برکی روڈ موضع چک پڑت پر سکول کھلا ہونے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سکول کو سیل کروایا اور سکول انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی کروا دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے 17 ریسٹورنٹس ، دکانوں اور مارکیز کو سیل کروایا، اوورچارجنگ پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھی 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے ٹیموں کے ہمراہ 05 دکانوں اور ہوٹلز کو سیل کیا۔ تحصیل کینٹ میں بیسٹ فروٹ اینڈ مارٹ عسکری، شیخ احمد فش کارنر، سی ایچ ایس فارمیسی عسکری 10، میکسیکو آئس کریم اینڈ پیزا شاپ، سبحانی ویجیٹیبل، ملک عنایت سٹور، خان نان شاپ، ایچ کے سیلون، علی حمزہ ہیئر ڈریسر، گلریز صابر بلڈنگ میٹریل، الکباب تکہ شاپ اینڈ ریسٹورنٹ، علی شیر ٹی شاپے، الطارق سینیٹری سٹور، ملک ٹریڈرز، حمید پان شاپ اور احمد ٹائر شاپ کو سیل کر دیا گیا۔

تحصیل سٹی میں نینی شوز کو اسلام پورہ میں، سی این جی پمپ کو صفاں والا چوک میں سیل کروایا گیا۔سوات خان ہوٹل، علی خان ہوٹل کو چوبرجی میں جبکہ واٹا پراٹھا کو نزد جی پی او سیل کر دیا گیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ جن دکانوں اور ہوٹلز میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا انہیں سیل کیا جا رہا ہے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دیں، ماسکس کے استعمال کو یقینی بنائیں اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer