ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنگلاتی آگ پر کیسے قابو پایا جائے، امریکا نےخودکار فائر فائٹنگ ڈرونز کا تجربہ کر لیا

 جنگلاتی آگ پر کیسے قابو پایا جائے، امریکا نےخودکار فائر فائٹنگ ڈرونز کا تجربہ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکا میں جنگلاتی آگ پر قابو پانے کیلئے مصنوعی ذہانت سے لیس خودکار ڈرونز کی آزمائش کی جا رہی ہے، جن کا مقصد آگ پھیلنے سے پہلے ہی اس کی نشاندہی کرکے ابتدائی مرحلے میں بجھانا ہے۔ ڈرونز میں مصنوعی ذہانت، کمپیوٹر وژن اور دیگر سینسرز استعمال کیے گئے ہیں۔

 امریکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا میں محکمہ جنگلات و فائر پروٹیکشن  نے حال ہی میں خودکار فائر فائٹنگ ڈرونز کا تجربہ کیا، جبکہ الاسکا میں ایک عالمی مقابلے کے دوران بھی خودکار نظاموں کو ابتدائی درجے کی آگ کا سراغ لگانے اور اسے بجھانے کے لیے آزمایا گیا۔

 ڈرونز میں مصنوعی ذہانت، کمپیوٹر وژن اور دیگر سینسرز استعمال کیے گئے ہیں، جو آگ کے مقام کی نشاندہی کرکے وہاں فائر فائٹنگ فوم پہنچا سکتے ہیں۔ ان ڈرونز کو خاص طور پر ایسے دور دراز علاقوں کے لیے تیار کیا جا رہا ہے جہاں زمینی عملے یا بڑے طیاروں کو پہنچنے میں وقت لگ سکتا ہے۔

 ماہرین کے مطابق یہ ٹیکنالوجی بڑے فائر فائٹنگ طیاروں کا متبادل نہیں بلکہ ان کی معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ آگ لگنے کے ابتدائی چند منٹوں میں فوری کارروائی ہے۔

 تاہم موسم، دشوار گزار علاقے، محدود گنجائش اور دیگر طیاروں کے ساتھ محفوظ رابطہ اب بھی اہم چیلنجز ہیں۔ امریکہ کی بعض فائر ایجنسیاں ان ڈرونز کو تجرباتی مرحلے سے نکال کر عملی کارروائیوں میں شامل کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔